اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانیت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہمیں انسانیت سے محبت، وفاداری اور ان کے دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے، یہ دن انسانیت کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہے۔
یہ بھی دن ہے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 19 اگست کو انسانیت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یہ بم حملے میں 22 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کی یاد منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بے لوث جذبے کے ساتھ کام کرنے والے امدادی کارکنوں اور تنظیموں کے عزم کو سراہنا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یاد رکھیں انسانیت کی خدمت کسی مخصوص شخص، ادارے یا دن تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم میں سے ہر ایک اپنی استطاعت کے مطابق انسانیت کی خدمت کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق