اہم خبریں

پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ آج کس وقت کیا جاسکے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں نایاب سپر بلیو مون کا نظارہ آج کیا جائے گا۔ سپارکو کے مطابق سپر بلیو مون کا نظارہ آج دنیا بھر میں کیا جائیگا، پاکستان میں سپربلیو مون کا نظارہ 11بجکر 26منٹ پر کیاجاسکے گا۔ ماہرین کے مطابق چاند زمین سے قریب ہونے کی وجہ سے بڑا اور روشن نظر آتا ہے۔

سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار اسے زمین کے قریب لے آتا ہے، جس سے یہ معمول سے 14فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔بلیو مون کی دو قسمیں ہیں ، ایک سیزنل بلیو مون جو ایک سیزن میں تیسرا پورا چاند ہے جس میں چار پورے چاند ہوتے ہیں، اور ماہانہ بلیو مون جس سے مراد کیلنڈر مہینے میں دوسرا پورا چاند ہوتا ہے۔

کل نظر آنے والا چاند سیزنل بلیو مون ہو گا ، یہ منظر اب دوبارہ 2037 تک نہیں دیکھا جاسکے گا۔19اگست کو چاند زمین سے تقریبا226,000 میل کی دوری پر ہوگا، یہ ایسا نظارہ ہوگا جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیگا۔
مزید پڑھیں: بارات میں آئے نکاح خواں نالے میں گر کر لاپتہ ہوگئے

متعلقہ خبریں