اسلام آباد ( رپورٹ جاوید شہزاد )وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے قومی ترقی ، عوامی خوشحالی کی پالیسوں اور سیاسی استحکام کے ثمرات نے سندھ دھرتی کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں جسقم کی علیحیدگی پسند سوچ اور عوامی تفریق اور تقسیم کے سیاسی عزائم کو ناکام بناکر رکھ دیا ہے
جس کی بدولت جسقم سمیت مختلف علیحدگی پسند تنظیموں کے 200 سے زائد رہنماوں اور کارکنان کی ایک بھاری تعداد قومی دھارے میں شامل ہوگئی ہے
انکا کہنا تھا کہ قومی دھارے میں شامل ہونا ہمارے ایک بڑے اعزاز کی ہے ہمیں جس عزت آور توقیر سے نوازا گیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے
انھوں نے کہا کہ باہمی تعاون اور اشتراک عمل سے پاک سرزمین کہ دفاع کو دشمن کہ لیے ناقابل تسخیر بنانے، سالمیت کہ تحفظ اور قومی ترقی و عوامی خوشحالی کے عمل میں اپنے اپنے حصے کی شمع روشن کر کہ ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے 22 کروڑ محب وطن عوام کہ شانہ بشانہ قدم سے قدم ملا کر چلیں گئے دشمن کہ عزائم کو رول بیک کر کہ رکھ دینگے اور وطن دشمنوں کہ آلہ کاروں کو عبرت کا نشان بنائینگے۔
جسقم و دیگر مختلف علیحدگی پسند تنظیموں کے 200 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں نے یوم ازادی کہ موقع پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج ز نڈہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگاتے اور قومی پرچم لہراتے اور سربلند کرتے ہوئے پرجوش انداز میں قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے
۔ اس موقع پر ڈفینڈر آف پاکستان موومنٹ سندھ کی جانب سے جیمخانہ کلب مکلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسقم و دیگر علیحدگی پسند تنظیموں کے عمران آرائیں، قربان علی ملاح، جلال دین مہر، رستم خاصخیلی، صادق علی تھہیم، یونس بلوچ، خمیسو خان بلوچ، لالا شوکت پالاری، عثمان ملاح سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اپنے ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کام کریں گے، علیحدگی پسند اور کالعدم تنظیمیں ملک میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے نوجوانوں کو ورغلا کر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پاک افواج ملکی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت سمیت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علہدگی پسند تنظیموں کے سربراہان ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور ملک دشمنوں کی ناکام سازشوں کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علہدگی پسند تنظیمیں ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں اور سندھ کے امن پسند نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے
، ان جماعتوں کے لیڈر ملک دشمن ایجنسیوں سے پیسے لے کر بیرون ملک آسائشوں میں گم ہیں، آج سے ہمارا جینا مرنا اپنے پیارے وطن پاکستان کے لیے ہے، پاکستان ہے تو سندھ ہے، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں،قومی دھارے میں شامل ہونے والوں نے
اس موقع پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کہ فلگ شفاف نعرے لگائے اور کہا کہ یوم آزادی کہ اس مقدم مہنیے میں ہمارا قومی دھارے میں شامل ہونا اس بات کا پختہ اظہار ہے کہ ہم پاکستان اور اسکے عوام کہ ساتھ مل کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو رول بیک کر کہ رکھ دینگے
اور پاکستان کہ روشن مستقبل کے لیے ہر قربانی بھی دینے کے لیے تیار ہے سندھ دھرتی اور پاک سرزمین سے وفا کی روشن مثالیں قائم کرینگے
مزید پڑھیں :حکمران سن لیں عوام مطمئن نہیں،اس طرح معاملات نہیں چلیں گے،مولانا فضل الرحمان