اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک میں اگلے 24سے48گھنٹوں کے دوران مزید طوفانی اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے،اربن فلڈنگ سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
موسم کی شدت اور شدید بارشوں سے نالوں کے قریب بستیاں سیلابی ریلوں سے متاثر ہوسکتی ہیں،عوام موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔ تاکہ اپنے آپ کو محفوظ رجھ سکیں۔
پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹرالرٹ ایپلی کیشن لانچ کی ہے،ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن سے عوام کو بروقت الرٹس اور گائیڈ لائنز فراہم کی جا سکیں گی۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اورعوام کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ادھر لاڑکانہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ۔ تین گھنٹے سے زائد بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
نواحی گاؤں رحیم بخش بگٹی میں بھینسوں کے باڑے کی چھت گر گئی۔ ایک شخص جاں بحق ۔ 2افراد زخمی ۔ کشمورکے گاؤں بلندبھٹومیں بارش سے گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق۔ 5بچے زخمی۔ شہدادکوٹ میں چھت گرنے سے 16سالہ لڑکی جاں بحق۔ سکھرمیں بارشوں نے تباہی مچا دی ۔
گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع۔ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ قمبر اور گردونواح میں 9گھنٹوں سے مسلسل بارش۔ گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات۔ سیپکو کے متعددفیڈرز ٹرپ کرگئے۔ میھڑ میں بھی بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم۔
دادومیں بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ رانی پورمیں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔ کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کاخدشہ۔ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ریلوے کے نظام کو درہم برہم کردیا۔ سیلابی ریلوں کے باعث اندرون صوبہ چلنے والی تین مقامات پر ٹریک بہہ گئے۔ ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔ مچھ میں موسلادھار بارش سے بولان قومی شاہراہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بدترین ٹریفک جام۔ ہرک کے مقام پر شاہراہ کی بہہ جانے کے باعث بلوچستان کا اندرون ملک سے رابطہ منقطع۔ جعفرآباد میں تین گھنٹے سے جاری موسلادھار بارش سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پانی داخل۔ دوفٹ پانی جمع ہونے سے مریضوں اور عملے کومشکلات۔
عدالت روڈ۔ کلب روڈ اور اوستہ محمد روڈ تالاب بن گئے۔ کوہلو شہر اور گردونواح میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش ۔ کوہلو سبی شاہراہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آج تیسرے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے معطل ۔
کوہلو کا سبی کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع۔ ڈیرہ اللہ یار میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا ۔ ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں بھی برساتی پانی جمع ہوگیا۔ بارکھان کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش۔
دیہی علاقوں میں کچے مکانات کے دیواریں گرنے کی اطلاعات ۔ رکھنی میں فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم۔ سڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں۔ٹانک میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلا جنڈولہ بازار میں داخل ۔ زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ طوفانی بارشوں سے وانا گومل زام روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر بند ۔ ٹریفک کی روانی متاثر ۔
خیبر میں بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی۔ متاثرہ علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں :مریم نواز سن لو ہم لاہور آئیں گے،گولی چلانے کی جرات کی تو شیخ حسینہ سے بھی آپ کا برا حال ہوگا، شیر افضل مروت