اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیراطلاعاتعطاتارڑ نے کہا ہے کہ بانی اورفیض حمیدکےگٹھ جوڑکےمعاملات ملک دشمنی کی بدترین مثال ہیں۔ مشرقی سرحدکےپارملک مخالف صحافیوں سےپی ٹی آئی کےروابط شامل ہیں۔
مغربی سرحدسےفتنہ الخوارج کوواپس لانےکافیصلہ ملک دشمنی کی مثال ہے۔ رؤف حسن اوربھارتی صحافی کےخوفناک پیغامات پرمبنی روابط سامنےآئے۔ پی ٹی آئی کاملک دشمنی پرمبنی ایجنڈابےنقاب ہوچکا۔ وہ پی ٹی آئی رہنماکےغیرملکی دشمنوں سےروابط پرردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ملک دشمن ایجنڈےپرکاربندجماعت نےسائفرسےخارجہ پالیسی کونقصان پہنچایا۔ ملکی سالمیت کونقصان پہنچانےکیلئےغیرملکی آقاؤں کاسہارالےرہےہیں۔
رؤف حسن نےبھارتی صحافی سےتحریک انصاف کی سوچ کی ترجمان کی۔
رابطوں میں پاکستان کی سالمیت اوربقاکیخلاف سازشوں کوفروغ دیاجارہا ہے۔ اب سمجھ آرہی ہے9مئی کےحملےکیوں کیےگئے؟
مزید پڑھیں :باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے کا اعلان کر دیا گیا