کابل ( اے بی این نیوز ) افغان حکومت کی جانب سے باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کا اعلان کر دیا۔ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لیے مختلف سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی ، عمل نہ کرنیوالوں کی ملازمت کی جگہ تبدیل کر یا عہدے میں تنزلی کرنا بھی شامل ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان سزاؤں کے علاوہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھیہو گی۔
ملک میں سکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں رواں دواں ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :تمام ٹربیونلز کو کام کرنے سے روک دیاگیا ہے، سلمان اکرم راجہ