اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب،رؤف حسن نے آرمی چیف سے متعلق حساس معلومات بھارت سے شیئر کیں، چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے،رؤف حسن کا امریکی رائن گرم کے بعد بھارتی صحافی کے ساتھ بھی ہوشربا رابطوں کا انکشاف۔
کرن تھاپرنے آرمی چیف کے بارے میں اپنااورسابق سیکرٹری را کے ساتھ انٹرویو شیئرکیا،کرن تھاپر نے موجودہ آرمی چیف کو انڈیا کیلئے زیادہ ہارڈ لائنر قرار دیا۔ بھارتی صحافی کو بھیجے گئے اشتعال انگیز اور خوفناک پیغامات میں رؤف حسن نے کہا کہ پاکستان ایک خونی انقلاب کیلئے تیار دکھائی دیتا ہے،غیر ضروری ہیجان پیدا کرتے ہوئے روف حسن نے کہا ہم ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء کے عہد سے گزر رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ پیغام رسانی دراصل کرن تھاپر کی پشت پر بیٹھے ’’را‘‘کے اہلکاروں کیلئے معلومات کا خزانہ تھا، پی ٹی آئی ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات بھارت کو پہنچائیں تاکہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :نو مئی کا گھناؤنا اور افسوسناک واقعہ ہماری فوج کے خلاف سازش تھی،احسن اقبال