اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نو مئی کا گھناؤنا اور افسوسناک واقعہ ہماری فوج کے خلاف سازش تھی۔ عدلیہ کو ویسے ہی فیصلے دینے چاہیے جیسے برطانیہ میں کئے گئے۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو۔
کہا دنیا میں جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی شخص اپنی ریاست کے خلاف انتشار پیدا کرے۔ جو بھی اس گھناؤنی سازش میں ملوث ہے اس کو قانون ضرور گرفت میں لے گا۔ جو بھی انتشار پھیلانے کی سازش کا حصہ ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
ایک شخص ملک سے بڑا نہیں ہوسکتا۔ وہ شخص کہتا ہے کہ مجھے پنجرے میں بند کررکھا ہے۔ مجھے بھی اسی پنجرے میں بند کررکھا تھا۔ انھوں نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کی کرپشن کی۔ اس کی رسیدیں دیں۔
آج جو معاشی مسائل کا چیلنج ہے اس کی بڑی وجہ دو ہزار اٹھارہ میں ملک چھین کر ایک اناڑی کو دے دیا گیا تھا۔ وہ ساری ترقی جو ہم نے خون پیسہ لگاکر کی تھی اس کو ختم کردیا گیا۔ جس تیزی سے لوگ ملک سے باہر جارہے ہیں اسی تیزی سے واپس آئیں گے۔ آزادی کی قیمت غزہ اور کشمیر کے عوام سے پوچھیں۔
مزید پڑھیں :پنجاب میں بجلی 14 روپے سستی،200 یونٹ والے صارفین ریلیف سے محروم