اہم خبریں

پنجاب میں بجلی 14 روپے سستی،200 یونٹ والے صارفین ریلیف سے محروم

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف نہیں دے گی۔

حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو پہلے ہی تحفظ یافتہ صارفین تصور کیا جاتا ہے۔ پنجاب حکومت کے مطابق 201 یونٹ سے 500 یونٹ والے صارفین کو ان کے بجلی کے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف دیا جائے گا، کل یونٹ اور تمام ٹیکسز کو شامل کرنے کے بعد 14 روپے فی یونٹ کی کٹوتی کی جائے گی۔

اس میں سے 14 روپے کا ریلیف دیا جائے گا، اس لیے ریلیف کے بعد صارف کو 30 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔ بجلی کے نرخوں میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024 کے بلوں میں ہوگا۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کام شروع کر دیا گیا ہے، مریم نواز پنجاب کے عوام کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ مل کر ایک لاکھ روپے تک ریلیف کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ نے غربت کے باعث کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا

متعلقہ خبریں