ٹھٹھہ (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرینگی اورانتخابات وقت پر ہوں گے،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک سیاسی جماعت اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کرکے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں نا ٹوٹیں،انہوں نے کہاکہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہی ہوں گے،قبل ازوقت انتخابات کرانے کی باتیں کرکے صرف وقت ضائع کیا جارہا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرینگی، وقت سے پہلے الیکشن کی باتیں بیوقوفی ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک میں سرائیکی صوبہ بنانے کی باتیں ہورہی ہیں اوریہ ابھی تک باتیں ہی ہیں،مرادعلی شاہ نے کہاکہ لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، دوسری طرف الیکشن کی باتیں ہورہی ہیں جوکہ نامناسب بات ہے،ایسے حالات میں الیکشن کرانا مشکل ترین کام ہوگا۔