اہم خبریں

’اپنی سواری لڑکیوں کی خودمختاری‘ پنجاب حکومت کا نعرہ ہے، بلال اکبر

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ ’اپنی سواری لڑکیوں کی خود مختاری‘ پنجاب حکومت کا نعرہ ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران بلال اکبر نے کہا کہ طلباء نے ای بائیکس میں دلچسپی ظاہر کی ہے، پنجاب میں طلبا کو ای بائیکس کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپلائی کرنے والے تمام طلباء کو ای بائیکس دی جائیں گی، ای بائیکس اسکیم میں طلبا کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے مزید کہا کہ اپنی سواری لڑکیوں کی خودمختاری پنجاب حکومت کا نعرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، جن بچوں کے والد دنیا میں نہیں انہیں مفت بائیکس دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں