اہم خبریں

ہر بربادی کا علاج مذاکرات سے ہی ہوتا ہے، سب کو گول میز کانفرنس میں بیٹھنا چاہیے،محمود اچکزئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) سربراہ تحریک تحفط آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ اس ملک کے باشعور شہری موجودہ حالات کو ہماری اندرونی سازشوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔ ہم نے کبھی اکابرین کی بات سنی نہ ہی سنجیدہ ہوئے۔
ہر بربادی کا علاج مذاکرات سے ہی ہوتا ہے۔ دنیا میں اداروں کی آزادی کی بات کی جاتی ہے ہمارے ملک میں یہ آمنے سامنے ہیں۔ سیاست کے حوالے سے تمام متعلقہ کرداروں کو گول میز کانفرنس میں بیٹھنا چاہیے۔
ہر شخص کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ مذاکرات کیلئے ایسی نکات بنائے ہیں جس پر سب متفق ہوں۔ وفاداریاں بدلنے کیلئے کروڑوں روپے دئیے جاتے ہیں۔ بے انصافی نفرتوں اور کدورتوں کو جنم دیتی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ
بے انصافیوں کی وجہ سے لوگ ٹوٹے اور ہمارے ملک بھی دو لخت ہوا۔ حق حکمرانی آ گئی لیکن وہ نچلی سطح تک نہیں گئی۔ بلوچستان میں وسائل کھربوں ڈالر کے ہیں لیکن لوگ بھوکے مررہے ہیں۔
ان لوگوں کو ان کا حق دیا جانا چاہیے۔ بلوچستان کی کل آبادی پنجاب کے ایک ضلع کے برابر ہے۔ ہمارا سیاسی اتحاد ڈوبتے جہاز کو بچا سکتا ہے۔ آسمان سے کسی نے نہیں اترنا ہم لوگوں نے مل کر بحرانوں کو حل کرنا ہے۔ ایک دوسرے سے خطرات اور جو تحفظات ہیں ان کو دور کرنا ہوگا۔
مینڈیٹ کی واپسی طے ہے پی ٹی آئی کا ووٹر غصے میں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو کیوں ملٹری کورٹ میں لے جایا جائے ۔ یہ وزیر دفاع کی اپنی رائے ہے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں تھا اور صوابی کا جلسہ آپ سب کے سامنے ہے۔
جماعت اسلامی کے پاس کوئی گیڈر سینگی ہوگی جو ٹی وی پر بولتے رہتے ہیں۔ ہماری پارٹی کو پارلیمنٹ میں بھی بولنے نہیں دیا جاتا۔ یہ کیسے الیکشن ہوئے لوگ بکے اسمبلیاں بکیں ساری دنیا جانتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی جس سیٹ پر بھی کھڑا ہوا اس پر اس نے فتح حاصل کی۔ یہ کیسی پارلیمنٹ ہے جہاں کسی کو بولنے ہی نہیں دیا جاتا۔ ہم کس چیز کی تنخواہیں اورمراعات لیتے ہیں بولنے ہی نہیں دیا جاتا۔
پارلیمنٹ میں بولنا ہمارا استحقاق ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہورہا۔

وزیر دفاع خواجہ آ صف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوسیاست میں لانےکیلئےپلان بنایاگیا۔ 2018کےالیکشن میں بانی پی ٹی آئی کوجتوایاگیا۔ بانی چیئرمین اس سارے سسٹم کابینفشری تھا۔
موجودہ حالات کےبارےمیں وزیراعظم کوآگاہ کیاجارہاہوگا۔
بانی تحریک انصاف ٹی ٹی پی کے سوسےزیادہ لوگوں کولےکرآئے۔ بانی پی ٹی آئی کے پاس کوئی میکنزم نہیں تھا کہ وہ حکومت میں آسکتے۔ جنرل باجوہ کوانہوں نےاپناسیاسی باپ بنایاہواتھا۔
اس سےظاہرہوتاہے کہ بانی پی ٹی آئی کتناموقع پرست تھا۔
جوکچھ بھی ہوااس کاتمام ترفائدہ بانی پی ٹی آئی کوہی پہنچا۔ باقی لوگ بھی اس گنگامیں نہائے۔ جنرل باجوہ اورفیض حمید بانی پی ٹی آئی کےبہت نزدیک تھے۔ پاکستان جس حالت میں کھڑاہےاس کےذمہ داری بانی پی ٹی آئی ہیں۔
عاصم منیر جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے انہوں نےبانی چیئرمین کی سہولت کاری کوروکا۔ بانی پی ٹی آئی لوگوں کوبلیک میل کرکےاپنامفاد حاصل کرتاہے ۔ کورکمانڈرکےگھرکاراستہ دکھانےوالاماسٹرمائنڈبانی پی ٹی آئی تھا۔
جتنےلوگ بھی گئےوہ سب پی ٹی آئی کےتھے۔ ان لوگوں کوکہیں سےاٹھاکرنہیں لایاگیاتھا وہ بانی پی ٹی آئی کےنعرےلگارہےتھے۔ سمجھتےہیں انصاف فراہم کیاجائے یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ یہ کوئی ایسامعاملہ نہیں تھا کہ جیسےسائیکل کاچالان کردیاجائے۔
بانی پی ٹی آئی ہرایک سےفاصلہ اختیارکررہا ہےتاکہ اس پرکوئی بات نہ آئے۔ بانی پی ٹی آئی نے روایتی فراڈکیاہے۔ 9مئی کی واردات سےہماراکوئی تعلق نہیں۔ یہ بانی پی ٹی آئی نےکیا۔
دیکھناہے کہ فیض حمیدکتنےرازوں سےپردہ اٹھاتےہیں
بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کرنےکےسلسلے میں کافی چہرےبےنقاب ہونگےنوازشریف کےساتھ جوبھی ہوا اس کامرکزی کردارجنرل باجوہ تھے

مزید پڑھیں :تحریک انصاف لاہور کے حوالے سے ناقابل یقین بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں