اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس کے پھیلنے پر ایدوائزری جاری کردی۔ ایدوائزری کے مطابق منکی پاکس کے دنیا بھر میں 99 ہزار 518 کیس رپورٹ ہوئے۔
اب تک ایم پاکس سے دنیا بھر میں 208 متاثرہ افراد کی موت واقع ہوئی۔ پاکستان میں اپریل 2023 سے اب تک 11 ایم پاکس کےکیس سامنے آئے،1 مریض جان بحق ہوا۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز ایم پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا۔
منکی پاکس ایڈوائزری میں منکی پاکس سے نمٹنے کی گائیڈ لائنز فراہم کی گئ ہیں۔ منکی پاکس سے متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم پر ریش،دانے،بخار ہوتا ہے۔منکی پاکس سے متاثرہ افراد سر درد اور جسم درد کی شکایت کرتے ہیں۔
منکی پاکس سے مریض 2 سے 4 ہفتہ تک متاثر رہتا ہے۔ منکی پاکس موجودہ لہر اس کی دوسری قسم ہے جو اموات کی وجہ بن رہی ہے۔ منکی پاکس سے متاثرہ 99 فیصد مریض زندہ رہتے ہیں۔
قومی ادارہ صحت اور این سی او سی تمام تر صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔ منکی پاکس کی دوسری قسم افریقی ممالک میں سامنے آئی۔ عوام سختی سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،ماحول صاف رکھیں اور طبی عملہ ماسک کے استعمال کرنا یقنی بنائے۔
لوگ ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں۔ منکی پاکس سے متاثرہ مریض تندرست ہونے تک آئیسولیشن میں رکھا جانا چائیے۔