اہم خبریں

عمران خان کی اڈیا لہ جیل میں سہولت کا ری کر نے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )عمران خان کی اڈیا لہ جیل میں سہولت کا ری کر نے والا نیٹ ورک پکڑا گیا سا بق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم سر غنہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع ۔ دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم۔ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ۔

دونوں افسران سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری ۔ اڈ یا لہ جیل میں سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ ۔ سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے۔

سیل کے اطراف جیل عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ سماعت کے دوران جیل عملے کو صحافیوں۔ وکلا اور پارٹی رہنمائوں سے دور رہنے کی ہدایت ۔ جیل کے اندر رہائش پذیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی کی جائے گی۔

سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ روز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لیا تھا ۔ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لیے جاسوسی پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے

مزید پڑھیں :فوجی تحویل میں لئےگئےریٹائرڈافسران کےنام سامنے آگئے

متعلقہ خبریں