اسلام آباد (اے بی این نیوز )فوجی تحویل میں لئےگئےریٹائرڈافسران کےنام سامنے آگئے۔ تحویل میں لئےگئےافسران میں 2ریٹائرڈبریگیڈیئر اورایک ریٹائرڈکرنل شامل۔ بریگیڈیئر(ر)غفاراوربریگیڈیئر(ر)نعیم تحویل میں لئےگئےافسران میں شامل۔ تینوں ریٹائرڈافسران پیغام رسانی کا کام کرتےتھے۔
فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر تحویل میں لیا گیا۔
تینوں افسران سیاسی مفادات کی ایما اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے ۔ اسی وجہ سے انہیں تحویل میں لیا گیا۔ تینوں فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کو کالعدم (بی ایل اے) نے شہید کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان