مظفرآباد(نیوز ڈیسک )کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی یعنی 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ تعلیمی ادارے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔کشمیری آج بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔ بھارتی جارحیت کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ دنیا بھارت سے پوچھے کہ وہ کس بنیاد پر جشن آزادی منا رہا ہے۔بھارت کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں مشال نے کہا کہ آج بھارت اپنی آزادی کا جشن منا رہا ہے، بھارت گزشتہ 78 سال سے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ کشمیریوں کو آزادی کا حق نہیں دیا جا رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کئی مائیں اپنے بچے کھو چکی ہیں، دنیا بھارت سے پوچھے کہ وہ کس بنیاد پر جشن آزادی منا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کو کالعدم (بی ایل اے) نے شہید کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان