اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تھانہ آبپارہ کی حدود سے ہاتھ، پاؤں بندھے خاتون ملنے کا معاملہ تاحال مثالی پولیس حل نہ کر سکی۔
خاتون کون ہے؟ نام کیا ہے ؟ کس ملک سے تعلق ہے ؟ وفاقی پولیس دس گھنٹوں بعد بھی پتہ نہ لگا سکی۔ جبکہ اس مثالی پولیس کو ملک کی جدید ترین پولیس کہا جاتا ہے۔
پولیس کی جانب سے خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ پولیس کلینک ہسپتال سے کرا لیے گئے ہیں۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مجھے چھ ماہ سے ایک فلیٹ میں بند رکھا گیا تھا۔
مجھے چھ ماہ سے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پولیسذرائع خاتون انگریزی ، اردو ، ڈچ زبان میں باآسانی بات کر سکتی ہے ۔ مگر کمال حیرانگی ہے کہ ابھی تک اس مثالی پولیس کو کو کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔
خاتون کو سڑک پر کون پھینک کر گیا؟جدید سہولیات سے لیس مثالی پولیس پتہ لگانے میں ناکام ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا گیا















