اہم خبریں

ہمارا میڈیا بے لگام ہوگیا ہے ،لگام ڈالنے کیلئے کچھ تو کرناپڑے گا ،خوا جہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بحیثیت پاکستانی ہم آزادی کے تقاضے پورے نہیں کررہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان میں کوئی پابندی نہیں۔
معاشرے کی حفاظت کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کو روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ یہ رکاوٹیں کسی کی آواز بند کرنے کیلئے نہیں ہونی چاہیے۔ ہمارا میڈیا بے لگام ہوگیا ہے ،لگام لگانے کیلئے کچھ تو کرناپڑے گا۔
سوشل میڈیا کے بے لگا م نظام کو آرگنائز کیا جارہا ہے۔
آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی خواہش تھی کہ فیض حمید کو آرمی چیف بنایا جائے۔ 9مئی واقعات میں وثوق سے کہتا ہوں کہ فیض حمید کا ذاتی رول ہے۔
فیض حمید آرمی چیف بننے کی کوشش میں ناکام ہوا ۔ 9مئی سے پہلے باقاعدہ مقامات کی نشاندی کی گئی تھی۔ ان مقامات کی نشاندہی اور رہنمائی میں فیض حمید کا کردار رہا۔ 9مئی کو سال سے زیادہ ہوا آج تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ طاقت کا غلط استعمال ہمیشہ آپ کے خلاف جاتا ہے،یہ قدرت کا نظام ہے۔
نوازشریف کے خلاف سازش میں یہ پورا گروہ شامل تھا۔ نوازشریف کے خلاف منظم شازش ہوئی تھی۔ نظام کی بہتری کیلئے تمام اداروں کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی کے سامنے فیض حمید کو لے جائیں وہ پہچاننے سے بھی انکارکریں گے۔
مزید پڑھیں :معاشی ترقی کے ثمرات کو مساوی طور پر تقسیم کیا جائے،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

متعلقہ خبریں