اہم خبریں

پاکستان میں انٹر نیٹ سروس شدید متاثر،صارفین کے کروڑوں ڈوب گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کئی دنوں سے بری طرح متاثر ہے جس کے بعد آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد اور گھریلو صارفین نے بھی شکوک و شبہات شروع کر دیے ہیں۔

آن لائن کام کرنے والی نوجوان نسل بہت مایوسی کا شکار ہے خاص کر فائیور کی جانب سے جو اعلان سا منے آیا ہے کہ پاکستان آن کام نہ دیا جائے اس اعلان کے بعد بہت زیادہ تشویش پھیل گئی ہے اور جو لاگ کام کر رہے تھے فائیور کی سروس بند ہو نے کی وجہ سے ان کے لاکھوں،ہزاروں ڈالرز پھنس گئے

اس وجہ سے پاکستان کی معیشت کو جہاں دھچکا پہنچے گا وہاں وہان پر زر مبادلہ کے ذخائر کو بھی ناقا بل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اس آن لائن کام بند ہو نے کی وجہ سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

واٹس ایپ پر رابطہ ہو، آن لائن شاپنگ ہو، تصویر اپ لوڈ کرنا ہو یا ویڈیو دیکھنا ہو، انٹرنیٹ کی رفتار پورے ملک میں بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ اور یہ تمام سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
حکومت کی جانب سے فائر وال لگانے کی بات بھی مو ضوع بحث بنی ہو ئی ہے لیکن ایک بات واضح کہ نیٹ بند ہو نے کی وجہ سے ملک بھر ایک عجیب صورتحاال سے دوچار ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے پوچھا جائے کہ انٹرنیٹ سست کیوں ہے۔ عوام کہہ رہے ہیں کہ کما ل کا بیان دیا ہے رانا ثنا اللہ نے کہ
خود حکومت میں ہیں آپ خود پتہ کر کے عوام کے مسائل کو حل کریں
مزید پڑھیں :پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے زیادہ ہو گئے،لوگ سراپا احتجاج ہیں،بلوم برگ

متعلقہ خبریں