اہم خبریں

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں حسینہ واجد اور 8 افراد کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈھاکہ ( اے بی این نیوز        ) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور دیگر 8 افراد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کا مقدمہ انٹرنیشنل کرمنل ٹریبونل کے تفتیشی ادارے میں درج کر لیا گیا ہے۔

بنگال کی سپریم کورٹ کے وکیل غازی ایم ایچ تمیم نے حسینہ واجد کے خلاف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم احمد صائم کے والدنے درخواست دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 اگست کو مظاہرے کے دوران ساور میں پولیس نے طالب علم کو گولی مار دی تھی، جس کی دو دن بعد اس کی موت واقع ہو ئی۔

اس کیس میں شیخ حسینہ واجد کے ساتھ 8 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ۔ جن میں سابق وزراء عبید القادر اور اسدالزمان خان کمال، سابق وزرائے مملکت جنید احمد اور محمد علی عرفات کو شامل کیا گیا۔

اس کے علاوہ سابق آئی جی پولیس چوہدری عبداللہ المامون، سابق جاسوسی برانچ (ڈی بی) کے سربراہ ہارون رشید کے ساتھ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کے سابق کمشنر حبیب الرحمان اور ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ہارون رشید شامل ہیںان سب کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :پنجاب کے نوجوانوں نے برزل پاس پر سب سے اونچاپرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا

متعلقہ خبریں