اہم خبریں

اگر ج فیض حمید کی گرفتاری کا تعلق نو مئی سے ہے، توجوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں،عمران خان

راولپنڈی(اے بی این نیوز  ) عمران خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ، تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلاء رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد ان کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے دیگر وکلاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سے وکلاء ٹیم کی تفصیلی ملاقات ہوئی،عمران خان نے آج رات پرامن طریقے سے نکلنے کی کال دی ہے اور کہا ہے عوام آزادی کی خاطر آج گھروں سے نکلیں، یہ وقت ہے ملک کی خاطر نکلنا ہے۔

انتظار پنجوتھہ کے مطابق عمران خان نے کہا سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، نوجوانوں کی امید ختم ہورہی ہے، بنگلہ دیش سے برے حالات پاکستان میں ہیں، ارباب اختیار ہوش کے ناخن لیں، قاضی فائز عیسیٰ کو اب پیچھے ہٹ جانا چاہیے، ہماری تین نشستیں کل چھینی گئی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے،

پی ٹی آئی کا جنرل فیض کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، یہ بات بالکل واضح ہے جنرل فیض سے ان کا کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض کو تبدیل کیا تھا۔

انتظار پنجوتھہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگر جنرل فیض کی گرفتاری کا تعلق نو مئی سے ہے اور ان کا نو مئی میں کوئی کردار ہے تو یہ بہت اچھا موقع ہے اس کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں۔

مزید پڑھیں :عمران خان کا بڑا فیصلہ،لیگل ٹیم میں جلد تبدیلی، فواد چوہدری ان

متعلقہ خبریں