اہم خبریں

فیئر ٹرائل ہو نا چاہیئے اور سارے حقائق کو سامنے لایا جائے، نعیم حیدر پنجوتھہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پی ٹی آئی کے راہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی سب کچھ سامنے آنا چاہیے۔

جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات کی جائے ۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہت تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف 200کیسز بنائے گئے لیکن کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔

عمران خان نے کہا فیض حمید کی گرفتاری ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔ کسی ایک کو نہیں تنقید دونوں اطراف پر کرنا چاہیے۔ مدعی خود ہی منصف بن جائےتو کیا وہ انصاف دے سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیئر ٹرائل ہو نا چاہیئے اور سارے حقائق کو سامنے لایا جائے۔ یکطرفہ کارروائی نہیں ہو نا چاہیئے۔

مزید پڑھیں :سابقہ نظام عدل کام نہیں کر رہا تھا اور محض کچھ اعلیٰ اتھارٹی کے ماتحت تھا، ڈاکٹر یونس

متعلقہ خبریں