اسلام آباد (اے بی این نیوز )ارشدندیم نے کہا ہے کہ سب سےپہلےاللہ تعالیٰ کاشکرگزارہوں۔ پاکستان کےعوام اورمیڈیاکابھی شکرگزارہوں۔ پیرس اولمپکس کیلئےہم نےبہت محنت کی۔
پاکستانی قوم نےوطن واپسی پرمیراشانداراستقبال کیا۔
قوم کی دعاؤں اورسخت محنت کےنتیجے میں کامیابی ملی۔ شہبازشریف نےبطوروزیراعلیٰ2012میں یوتھ فیسٹیول کرایا اورمجھےموقع فراہم کیا۔ واپڈااورلیسکوکاشکرگزارہوں جنہوں نےقومی ہیروزکونوکریاں دیں۔
میں مزیدآگےجانےکی کوشش کروں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازآج ہمارےگاؤں آئیں اورمجھےعزت بخشی۔ میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت پو ری قوم کاشکریہ اداکرتاہوں۔
مزید پڑھیں :ملک میں چینی کی ریٹیل قیمت حکومتی مقررہ بینچ مارک سے نیچے نہ آہ سکی















