اہم خبریں

بجلی نرخ میں کمی لائے بغیر زراعت اور انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی لانا ممکن نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )بجلی نرخ میں کمی لائے بغیر زراعت اور انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی لانا ممکن نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب کہا پا ور سیکٹر میں کئی ماہ سے بہت محنت کی گئی۔ دوسرے ممالک سے کاسٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے لاگت میں کمی لازمی ہے اس کے بغیر مارکیٹ میں قدم جمانا ممکن نہیں۔
روٹین میں کام کو تعطل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ فائلین کا عمل تیز ,, ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ ہر وزارت کو پیپرلیس کلچر کے فروغ کے لیے تیار کیا جائے وسائل موجود ہیں۔

ایف بی آر میں اصلاحات پر حکومت بھرپور انداز میں کام کررہی ہے۔ ۔ کو ئی شخص عقل کل نہیں ہوتا ہمیں بطور ٹیم ورک کام کرنا چاہیے۔ مستحکم پاکستان کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں :کمیلا ہیرس جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل، ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی حریف پر شدید تنقید

متعلقہ خبریں