اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو جو پراسس شروع ہوا آج کا فیصلہ اس کا تسلسل ہے۔ جو ارکان فارم 45 ,47 کے جال سے بچ کے نکل چکے انہیں نکلانے کی کوشش ہے۔
17 سیٹوں والی جماعت کی مصنوعی ناجائز اکثریت بنائی گئی۔ فیصلے سے تاثر دیا گیا کہ ہاکستانی عوام کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں۔ الیکشن کے نتائج میں تاخیر ہوئی نوٹیفیکشن کے اجراء میں لیت و لعل کی گئی ۔
ٹربیونلز کے قیام میں ججز کی تعیناتی پر اعتراضات عائد کئے۔ ابھی تک ٹربیونلز وہ کام نہیں کر سکے جن کیلئے وہ بنے تھے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نیوٹرلائز کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں :پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری