اہم خبریں

حقائق تلخ، مشکل فیصلے کر کے ملک کو استحکام دینا پڑیگا، شاہدخاقان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ناگزیر ہے، مشکل فیصلے کر کے ملک کو استحکام دینا پڑے گا، ایک دوسرے پر الزامات اور گالم گلوچ کی سیاست زہر قاتل ہے،نفرت کی سیاست پاکستان کے مسائل حل نہیں کر سکتی۔ کوئٹہ میں لشکری رئیسائی، مفتاح اسماعیل اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے حقائق بہت تلخ ہیں، پاکستان کے پاس مسائل کا کوئی معجزاتی حل نہیں، اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملکی مسائل حل ہوں تو ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئین کے مطابق تمام فیصلے کرنے ہوں گے، معاشی بدحالی انتہا پر پہنچ چکی ہے، عوام کے مسائل ایک طرف رہ گئے ہیں، مشکل فیصلے کر کے ملک کو استحکام دینا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیئے جائیں، ملک کے تمام مسائل کا حل آئین میں موجود ہے، آئین کو تسلیم نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں