اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کیلئے قائم کردہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردیں۔ اسحاق ڈار نے گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کیلیے قائم کردہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ اور لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایات انہوں نے خزانہ ڈویژن میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک،معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق پاشا، چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق تولہ نے شرکت کی۔ گیس سیکٹر میں گردشی قرضے میں کمی کے لیے کمیٹی کے کنوینر اشفاق تولہ نے چیئرمین کو گردشی قرضے کی مقدارکم کرنے کیلیے اصلاحات متعارف کرانے کے طریقہ کار اور فریم ورک سے آگاہ کیا۔















