اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (پیر) نوجوانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، پاکستان کی نصف آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 12 اگست کو نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 1999 میں اقوام متحدہ نے 12 اگست کو نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی۔ اس طرح 12 اگست 2000 سے ہر سال یہ دن ایک نئے تھیم کے ساتھ ورلڈ یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد نوجوان نسل کو اہمیت دینے کے ساتھ ساتھ دنیا کی توجہ ان کو درپیش چیلنجز کی طرف مبذول کرانا ہے۔ دنیا میں زیادہ تر نوجوان غربت کا شکار ہیں اور بے روزگار ہیں۔کسی بھی ملک کی ترقی اور مستقبل اس ملک کے نوجوانوں کو کہا جاتا ہے۔پاکستان دنیا کا چھٹا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔
نوجوانوں کی اتنی بڑی آبادی والے ملک میں تقریباً 40 فیصد نوجوان ان پڑھ ہیں۔ ہمیں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لے جانا ہے، ان کے لیے تعلیم، صحت اور اچھی خوراک کا بندوبست کرنا ہے۔نوجوانوں کا عالمی دن نوجوانوں کے موثر کردار کو اجاگر کرنے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر زور دیتا ہے، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں آبدوز اور جنگی جہاز تعینات کرنے کا حکم