اہم خبریں

نوازشریف کو بدنام کرنیوالوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا، جاوید لطیف

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، نوازشریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، لیگی قائد کو بدنام کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لانا ہوگا۔ ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا نوازشریف بار بار ملک کیلئے قربانیاں دیں گے؟، 2017 میں کس کی خواہش پر نواز شریف کو ہٹایا گیا، مجرموں کے اقبال جرم کے بعد بات ہضم ہوگئی، 2017 میں کہتے ہیں کمیشن بنایا جائے، آج بات ٹرتھ کمیشن سے آگے نکل گئی، 2017 کے کرداروں کی جیب سے پیسہ نکالنا ہوگا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 2022 تک کھلے عام سرپرستی کی جاتی رہی، کیا سازش خط کا اس وقت کے اسٹیبلشمنٹ کے چیف کو نہیں پتہ تھا کہ یہ جھوٹا ہے ، صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والے ثاقب نثار کو نہیں پتہ تھا یہ پلے بوائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے گارنٹی نہیں لی اور نہ آج چاہتے ہیں، دونوں صوبوں کے الیکشن کی تاریخ کے بعد نواز شریف واپسی کی تاریخ دینگے۔ عمران خان پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ خبریں