اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کا تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ مختلف سٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔
سٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں۔ باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا