اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی دورمیں شروع کئےگئے ٹین بلین ٹری منصوبہ اہداف حاصل کرنےمیں ناکام ہو گیا۔ تمام صوبے بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان درخت لگانےکے اہداف نہ کرسکے،ذرائع کے مطابق
2019 تا2023 پروگرام کےمقررہ اہداف سے ایک ارب 22 کروڑ 71 لاکھ درخت کم لگائے گئے۔ چارسال میں ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت 2 ارب 6 کروڑ 89 لاکھ درخت لگائے گئے۔
چارسال کے لیے 3ارب 29 کروڑ60 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیاگیاتھا۔
ٹین بلین ٹری مںصوبے کے تحت درخت لگانےکا63 فیصد ہدف حاصل کیاگیا۔ سندھ مںصوبے کے مقرر ہدف کے تحت 79فیصد درخت لگانے کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔
پنجاب 71 فیصد کے ساتھ دوسرے، خیرپختونخواہ 70 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا ۔
گلگت بلتستان نے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت 41فیصد اہداف حاصل کئے۔ آزاد کشمیر نے 29 اور بلوچستان نے 17 فیصد اہداف حاصل کئے۔
مزید پڑھیں :ہماری لیڈرشپ کوصرف اپنےاقتدار کی غرض ہےعوام کاخیال نہیں،شاہدخاقان عباسی















