لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی آج کسی بھی وقت زمان پارک آمد متوقع ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان سے ملاقات کریں گے ،ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی آج کسی بھی وقت زمان پارک آمد متوقع ہے ،زمان پارک میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اوردیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی جبکہ اسمبلی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کا اگلہ لائحہ عمل کیا ہو گا اس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔