اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک دورسےگزررہا ہے۔ ہم ملکی معیشت کی بہتری کیلئےکرداراداکرسکتےہیں۔
ملک کاتاجرطبقہ مشکلات کاشکارہے،
امن اورمضبوط معیشت کےبغیرترقی کاحصول ناممکن ہے۔ ملک کیلئے معیشت اورمعیشت کیلئےامن ضروری ہے۔ ہرشعبہ زندگی سےتعلق رکھنےوالےافراد کوجوڑنےکی ضرورت ہے۔ عوام کےٹیکسوں کاپیسہ فلاح وبہبودپراستعمال نہیں ہورہا۔
صرف سانس لینےپرٹیکس نہیں لیاجاتاباقی سب چیزوں پرہے۔ ملک کوسیاستدان چلاتےہیں جنہیں عوام کی مشکلات کاادراک ہے۔
مزید پڑھیں :بجلی کے ٹیرف میں ہوشربا اضافہ بھی پاور سیکٹر نہ سدھار سکا ،سالانہ ریونیوگیپ ایک ہزار 264ارب تک پہنچ گیا















