اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب جماعتوں کامنشور ایک جیساہوتاہے۔ ارشدندیم جب یہاں آرہاتھاتوکوئی وزیرموجودنہیں تھا۔
حکومت عوام کی خدمت اورانہیں سہولتیں دینےکیلئےہوتی ہیں۔
ملکی مسائل کاحل آئین کےاندرموجودہے۔ مشکلات آنا زندگی کاحصہ ہےاس کاحل نکالناہوتاہے۔ ہماری لیڈرشپ کوصرف اپنےاقتدار کی غرض ہےعوام کاخیال نہیں۔ بجلی،پانی اورصحت کی سہولتیں فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔
آئین توڑنےوالےملک ترقی نہیں کرسکتے۔ سیاسی جماعتیں عوام پراقتدارکیلئےنہیں عوامی خدمت کیلئےآتی ہیں۔ ملکی مسائل کاحل آئین وقانون پرعمل پیراہونےمیں ہے۔ اس شہر کے اندر بڑی تعداد میں لوگ پانی سے محروم ہیں۔
اپنےمفادکیلئےعوام کوبنیادی حقوق سےمحروم رکھاگیا۔ کوئی بھی شخص اس ملک سےبڑانہیں ہے۔ ملک میں ہرشخص کہتاہے کہ احتساب ہوناچاہیے۔ دنیامیں کوئی قانون موجود نہیں جہاں الزام لگایاجاتاہےلیکن ثابت کرنےکیلئےکچھ نہیں ہو تا۔ کراچی کی ٹینکرمافیامیں سب شامل ہیں لیکن جوابدہ کوئی نہیں۔
مزید پڑھیں :دہشتگر دوں سے فائرنگ کے دوران زخمی ہو نے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر نے جام شہادت نوش کر لیا















