اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی کے ٹیرف میں ہوشربا اضافہ بھی پاور سیکٹر نہ سدھار سکا ۔ پاور سیکٹر کا سالانہ ریونیوگیپ ایک ہزار 264ارب تک پہنچ گیا ۔ چیلنجز رواں سالانہ بھی برقرار رہیں گے۔
دستاویزات کے مطابق پاور سیکٹر میں انسداد چوری مہم ٹیرف میں اضافے کے باوجود سالانہ ریونیو گیپ بڑا چیلنج ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے نادہندگان سے 365ارب کی ریکوری کرنی ہے۔
آئی پیز کے سود چارجز 111ارب روپے تک پہنچ گئے۔ بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی کےعلاوہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ مسلسل عذاب بن گئی۔ شہری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے مسلسل بڑھتے بوجھ تلے دب گئے ۔
جولائی 2023سےاگست2024۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ سے مسلسل 14 بار بجلی مہنگی ہوئی۔ ماہانہ 14ایڈجسٹمنٹ کاصارفین پر455ارب روپے سےزائدکا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا.
مزید پڑھیں :حکومت آئین پاکستان کی روشنی میں تمام اقلیتی برادریوں کے لئے مساوی حقوق یقینی بنا رہی ہے ،وزیر اعظم