اسلام آباد (اے بی این نیوز )شاباش ارشد ندیم شاباش۔ قومی ہیروکو پوری قوم اور اے بی این نیوز کاسلام۔ فرانس میں سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن پہنچنے پر فقید المثال استقبال۔ 40 سال بعد اولمپکس گولڈ میڈل پاکستان پہنچ گیا۔
ارشد ندیم کے طیارے کو لاہورایئرپورٹ پر واٹر کینن سلیوٹ پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔ ایئرپورٹ پر جشن کا سماں۔ عوام کا سمندر امڈ آیا۔ بینڈ پر قومی ترانوں کی دھنیں ۔ چیمپین گانے پر عوام کا جوش دیدنی تھا۔
ارشد ندیم کے والد اپنے بیٹے کو دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔ ارشد ندیم کی آنکھیں بھی پرنم دکھائی دیں۔ والد نے کہا کہ میرے بیٹے نے قوم کا مان رکھ لیا۔ میں تو ایک مزدورہوں۔ مجھ پر اللہ کا کرم ہوگیا ۔ والد نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے بیٹے کو گلے لگا کرپیار کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال ۔ رانا مشہود شامل تھے.
عظمیٰ بخاری اور دیگر نے پھولوں کے ہار پہنائے۔ مبارکباد پیش کی۔ لاؤنج میں مداحوں نے ارشد ندیم کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے۔ ارشد ندیم ڈبل ڈیکر بس پر جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے۔
فخر پاکستان اورقومی ہیرو ارشد ندیم اپنے گھرمیاں چنوں پہنچ گئے۔ بیٹا دیوانہ وار ماں سے لپٹ گیا۔ ماں کئی دیر تک بیٹے کو گلے سے لگاکرچومتی رہی۔ اہل خانہ خوشی سے نہال۔ بیوی اور بچے بھی ارشد ندیم سے لپٹ گئے۔ انتہائی جذباتی مناظر۔ دوستوں اور عزیز رشتہ داروں نے پھولوں کی بارش کردی۔ شہری ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔
لاہور سے میاں چنوں تک ارشد ندیم کاجگہ جگہ والہانہ استقبال ۔ پرستاروں کی جانب سے محبتوں کے پھول نچھاور کئے گئے ۔ ہرکوئی قومی ہیروکی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے قرار رہا۔ شہریوں کے ارشدندیم زندہ باد کے نعرے۔ گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم گاڑی سے باہر نکل کر مداحوں سے ہاتھ ہلاکر جواب دیتے رہے۔ قومی ہیروارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ۔ فائنل مقابلے میں 92اعشاریہ 97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
نیزگولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کالاہور سے میاں چنوں تک پرتپاک استقبال۔ قومی ہرونے رائے ونڈ میں نماز فجر اور نوافل ادا کئے۔ مرکز کے اکابرین نے ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ قومی ہیروارشد ندیم کا پھول نگر میں ملتان روڈ پر ناشتہ کیا ۔
اہل خانہ اور دوست احباب بھی ناشتے میں شریک ہوئے۔ ارشد ندیم کی آمد کا سن کر شہریوں کی بڑی تعداد ہوٹل پر پہنچ گئی۔ شہریوں کا ڈھول کی تھاپ پر قومی ہیرو کا پرتپاک استقبال ۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے ۔ ارشد ندیم کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔
مزید پڑھیں :پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ، ریسکیو کرنے کی ایپل















