اہم خبریں

ترجمان سندھ حکومت عبدالواحد ہالیپوٹو کامرزا فیملی کےالزامات پر ردعمل آگیا

کراچی (نیوزڈیسک)ترجمان سندھ حکومت عبدالواحد ہالیپوٹو نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے سندھ حکومت پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئےکہاہے کہ بدین کو کھنڈرات بنانےوالےمگرمچھ کےآنسو بنارہے ہی،بدین کےعوام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو الیکشن میں عبرتناک شکست دی،پیپلزپارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،اپوزیشن بدین میں افراتفری پھیلارہی ہے،مرزا فیملی بدین میں اسلحہ تقسیم کرنےکےلیےمشہور ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نےجی ڈی اے رہنما ؤں دلبر خواجہ اور فیصل چیمہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کو سیاسی انتقام اور اصل منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے گرفتاری کو سیاسی انتقام اور اصل منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، منشیات فروشی اور بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں