پیرس ( اے بی این نیوز ) اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کل رات 10بجے پیرس سے پاکستان کیلئے اڑان بھریں گے
ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس میں لاہور شہر کا چکر لگوایاجائے گا۔
تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ادھر ارشد ندیم کے لئے مریم نواز کا 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان اور شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔
قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
مریم نواز کا ارشد ندیم کے نام سے منسوب سپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ میاں چنوں میں ارشد ندیم سپورٹس سٹی بنے گا۔ ارشد ندیم نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔
اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے۔ پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے۔
مزید پڑھیں :















