راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ مجھے امید تھی کہ اولمپکس میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔
میری طرف سے پوری قوم کو مبارکبادہو۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش تھی کہ اس بار گولڈ میڈل لے جاؤں۔ ٹوکیو اولمپکس میں بھی بہت کوشش کی تھی۔
گولڈ میڈل کی خوشی کی وجہ سے نیند نہیں آرہی ۔ نیرج اور میری دوستی پوری دنیا میں مشہور ہے۔ پاکستان میں بہت سالوں بعد خوشی ملی ہے۔ کوشش ہے نیرج کے ساتھ دوستی آگے تک لے جاؤں۔
مزید پڑھیں :ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں آج گولڈ میڈل سے کس وقت نوازجائیگا؟تفصیلات