اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں 29 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جب کہ اسلام آباد میں کسی بھی نئی سکیم کے اعلان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 16 سے 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 سے 26 اگست تک ہوگی۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت کی پانچ سالہ مدت فروری 2021 میں مکمل ہوئی تھی اور قانون کے مطابق انتخابات تین ماہ میں ہونا تھے۔
مزید پڑھیں: آ ج 09اگست بروز جمعتہ المبارک پاکستا ن کے مختلف شہروں میں گولڈ ریٹس

متعلقہ خبریں