اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر بڑا ایکشن ،وزارت صحت اور اس کے ماتحت اداروں میں بڑے پیمانے پر تبادلے ۔ خفیہ رپورٹس کے مطابق افسران بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔
ڈاکٹر محمد احمد قاضی کو ڈی جی ہیلتھ اور ڈی جی ایف ڈی اے سے دونوں چارج واپس ان کی خدمات گورنمٹ آف سندھ کے حوالے کر دی گئیں ۔ کامن یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر راضیہ کنیز فاطمہ کو معطل کر دیا گیا ۔
میر حسن بلو سے میڈیکل ڈایریکٹر فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد کا چارج فورا واپس لے لیا۔ ڈریپ کے 25 افسران کے تبادلے ٹرانسفر پوسٹنگ کر دی گئی۔
وزارت صحت کے چھ افسران ٹرانسفر پوسٹنگ کر دی۔ شبانہ سلیم ڈی جی پاپولیشن کو عارضی طور پر ڈی جی ہیلتھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ غزالہ۔بشیر میمن کو وزارت صحت میں ڈی جی ڈویلپمنٹ کا جارج دے دیا گیا
مزید پڑھیں :جتنے مرضی کیس بنا لیں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا،حکومت دو ماہ میں ختم،عمران خان















