اہم خبریں

اسٹیبلشمنٹ اورحکومت ساتھ نہ ہوں توملک نہیں چل سکتا، شیخ وقا ص اکرم

اسلام آباد (  اے بی این نیوز          ) رہنما تحریک انصاف شیخ وقا ص اکرم نے کہا ہے کہ معاشی حالات کو دیکھ نہیں لگتا کہ حکومت زیادہ دیر تک رہے گی۔ سپریم کورٹ نے تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ کیا۔
اس میں کوئیشک نہیں کہ قانون سازی پالیمنٹ کا کام ہے۔ ہرادارے کواپنےلیےبات کرنی ہوگی،عدالت کےفیصلے کوایگزیکٹوروکنےکی کوشش کرےتوملک بناناری پبلک بن جاتا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اورحکومت کاایک پیج پرہوناخوش آئند ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اورحکومت ساتھ نہ ہوں توملک نہیں چل سکتا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا جن لوگوں نے غیرقانونی گرفتارکیامعافی انہیں مانگنی چاہیے۔ صوابی جلسے میں پنجاب سے بھی کافی تعداد میں لوگ آئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک جوڑنے کی بات کی۔
9مئی کے بعد نوجوانوں کو بے گناہ جیلوں میں ڈالا گیا۔ یہ نسل اگلے 50سال تک آپ کو معاف نہیں کرے گی۔

مزید پڑھیں :مصدق ملک آج کی پریس کانفرنس میں ڈرےہوئےلگ رہے تھے ،عامرمغل

متعلقہ خبریں