اہم خبریں

9 سے 12 اگست کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )9 سے 12 اگست کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست سے بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہونگے۔
9 سے 12 اگست تک کشمیر ، وادی نیلم ، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

9 سے 12 اگست کے دوران اسلام اباد، روالپنڈی، مری گلیات،، چکوال،، تالہ گنگ، گجرات ، جہلم میں جھگڑ چلنے ، تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔9 سے 12 اگست کے دوران خیبر پختوان خاہ، بلوجستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواوں ، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان ،دیر ، سوات، شانگلہ ، صوابی، اسلام اباد ، روالپنڈی، مشرقی پنجاب، میں طیغانی کا خدشہ۔ 9 سے بارہ اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب کا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں :جتنے مرضی کیس بنا لیں، میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا،حکومت دو ماہ میں ختم،عمران خان

متعلقہ خبریں