اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرکئی ہفتوں سے بند چینی کی فروخت شروعہو گئی۔ اسٹورزکوچینی کی سپلائی کا آغاز کردیاگیا ہے، ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق
جن جن اسٹورز پرچینی پہنچ چکی وہاں فروخت شروع کی گئی ہے۔ ایک،دو روز میں ملک بھر کے اسٹورز پرچینی کی دستیابی کردی جائےگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگذشتہ کئی ہفتوں سے چینی کی فروخت بند تھی۔
یوٹیلیٹی اسٹورزنےفی کلو15روپے ایف ای ڈی کی وجہ سےچینی کی فروخت بند کی تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورزاور ایف بی آر کے درمیان چینی پرایف ای ڈی کامعاملہ حل ہوگیا تھا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پرفروخت کی حد تک چینی کی فراہمی پر ایف ای ڈی لاگو نہیں ہوگی۔ ایف بی آرنےیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کومانگی کی گئی ایڈوائس پرجواب دیا تھا۔یوٹیلیٹی اسٹورزنےایف ای ڈی کی وضاحت کےلیےایف بی آرسے ایڈوائس مانگی تھی۔ کارپوریشن کےپاس اس وقت وافر مقدارمیں چینی دستیاب ہے۔
مزید پڑھیں :مصدق ملک آج کی پریس کانفرنس میں ڈرےہوئےلگ رہے تھے ،عامرمغل















