اہم خبریں

9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہم ذمہ دار ثابت ہوں تو ہمیں سزا ہونی چاہئے، اسد قیصر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز          )پی ٹی آئی رہنمااور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہم ذمہ دار ثابت ہوں تو ہمیں سزا ہونی چاہئے۔
بانی پی ٹی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پہلے ثابت کرو۔
یہ تو ہمارا پرانا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ جوڈیشل کمیشن میں اگر ہم ذمہ دار ہوں تو ہمیں سزا ہونی چاہئےوہ اے بی این نیوز سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
اگر ہمارے خلاف سازش اور ڈرامہ بنایا گیا تھا تو قوم کے سامنے آ جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن کی فائنڈنگز میں اگر ہم ذمہ دار ہوں تو ہم ہر قسم کے حالات کیلئےتیار ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں ایم این اے کو بازیاب کراؤں گا، ان کی اتنی حیثیت نہیں ہے۔
اسد قیصرنے سینیٹر عرفان الحق صدیقی پر بھی شدید تنقید کی۔
اسلام آباد میں جلسہ کرنا ہمارا قانونی حق ہے۔ یہ لوگ منتخب نہیں ہوئےقانون پاس کرنے کی کوئی حیثیت نہیں۔ ہمیں سیٹیں نہ ملیں اس لیے قانون پاس کیا گیا۔
خواجہ آصف جعلی مینڈیٹ پر بیٹھے ہیں ،ریحانہ ڈار جیت چکی ہیں۔
ہم پرامن جدوجہد کریں گے، قانون اور آئین کے اندر رہیں گے۔ ہم مولانا فضل الرحمان اور دیگر سے رابطے میں ہیں۔ ہم نے کیس دائرکیا، ایک بار فیصلہ آچکا اب قانون پاس کرنا بدنیتی ہے۔
مزید پڑھیں :قانون کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کرنی چاہیے،جسٹس منصور علی شاہ

متعلقہ خبریں