اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت میں انسانیت کیلئے دائمی سکون اور ہدایت ہے۔
قانون کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کرنی چاہیے۔
اپنے فیصلوں اور قوانین میں شریعت میں دی گئی بصیرت و دانش کو اجاگر کرنا ہوگا۔وہ جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام کو بیان کرنا ہوگا۔
قرآن و سنت کے احکامات لوگوں کے ذہنوں پر جلد اثرانداز ہونگے۔
مزید پڑھیں :نیپرا نے بجلی 2روپے 56پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی،نوٹیفکیشن جاری