اہم خبریں

سنگدل باپ نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر 3 ماہ کی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا

گجرات ( نیوز ڈیسک ) سنگدل باپ نے تین ماہ کی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔ تھانہ ڈنگہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کو نہر میں پھینکا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علی احمد رضا صابری چک فتح شاہ کا رہائشی ہے ۔ملزم بچی کا سگا باپ ہے۔ڈی پی او گجرات نے قتل کے واقعہ پر نوٹس لے لیا،نامز ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ میں درج کیا گیا ہے۔ پولےس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کا بچوں کی سٹیشنری پر ٹیکس کی شرط سے پیچھے ہٹنے سے انکار

متعلقہ خبریں