اہم خبریں

مسجد نبوی کے امام صلاح بن محمد البدیر 7روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امام مسجد النبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ائیرپورٹ پر وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔

وہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وہ پاکستانی سکالرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا ذمہ دار اسرائیل ہے ،او آئی سی

متعلقہ خبریں