اسلام آباد (نیوزڈیسک) مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے 9 ستمبر 2024 کو ریسٹورنٹ مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کے ذریعے مونال انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کے مکمل بند ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا۔
پوسٹ میں انتظامیہ نے کسٹمرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب الوداع کہنے کا وقت ہے، جوکہ واقعی بہت مشکل ہے۔
انتظامیہ نے لکھا کہ آپ کے اعتماد کے لیے اور ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق آپ کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے، ہمیں پہچان، تعریف اور آپ کے دل میں جگہ دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘2006 کے بعد سے مونال کے لیے پاکستان اور اس کے خوبصورت لوگوں کی ایک مثبت انداز میں خدمت اور نمائش کرنا بے حد خوشی کی بات ہے۔ یہ سفر ہم سے وابستہ ٹیم کے لیے کامیابی کی کہانیوں اور جذبات سے بھرا ہوا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مونال انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کو 9 ستمبر 2024 تک مکمل بند کرنے کی تاریخ دے دی ہے۔