اہم خبریں

پشاور تعلیمی بورڈ کے نتائج تاخیر کا شکار،وجوہات سامنے آگئیں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سیاسی وسرکاری مصروفیات کے باعث پشاور تعلیمی بورڈ کے نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے ۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان 4 یا 6 اگست کو متوقع تھے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے وزاعلیٰ سیکرٹریٹ سے کئی دن پہلے وزیراعلیٰ سے وقت کے تعین کی درخواست کی تھی تاہم وزیراعلیٰ کی مصروفیت کے باعث پشاور تعلیمی بورڈ کے نتائج کے شیڈول میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں‌پراپرٹی کی قیمت مقرر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر کی خدمات لینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں